Get Alerts

الاسکا میں ٹرمپ-پیوٹن ملاقات، جنگ بندی پر اتفاق نہ ہو سکا، ماسکو میں نئی ملاقات کی تجویز

الاسکا میں ٹرمپ-پیوٹن ملاقات، جنگ بندی پر اتفاق نہ ہو سکا، ماسکو میں نئی ملاقات کی تجویز

الاسکا:الاسکا کے فوجی ایئربیس جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن (JBER) میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی اہم ملاقات چار گھنٹے جاری رہی۔ ملاقات کو دونوں رہنماؤں نے تعمیری قرار دیا تاہم یوکرین جنگ بندی پر کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہ آ سکا۔
مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر پیوٹن نے کہا کہ روس یوکرینی عوام کو بھائیوں کی طرح سمجھتا ہے اور امن کے لیے بنیادی تنازعات کا خاتمہ ضروری ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی پر فوری اتفاق نہیں ہوا لیکن مستقبل میں پیش رفت ممکن ہے۔
پیوٹن نے ٹرمپ کو ماسکو میں آئندہ ملاقات کی دعوت دی جسے ٹرمپ نے قبول کرتے ہوئے اسے ’’دلچسپ تجویز‘‘ قرار دیا۔

ٹیگز: