Get Alerts

خواتین کا قتل بلوچ روایات کے منافی، دہشتگردوں کو شکست دیں گے: مینا مجید

خواتین کا قتل بلوچ روایات کے منافی، دہشتگردوں کو شکست دیں گے: مینا مجید

کوئٹہ: صوبائی وزیر راحیلہ حمید، ڈپٹی سپیکر غزالہ گولہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر مینا مجید بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کی۔

صوبائی وزیر راحیلہ حمید نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد عام شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ دہشتگرد خواتین کو قتل کرکے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتے۔ گھر میں موجود دو خواتین کو قتل کیا گیا، لیکن کسی کی جانب سے مذمتی بیان تک سامنے نہیں آیا۔

راحیلہ حمید کا کہنا تھا کہ دہشتگرد چادر اور چار دیواری کی پامالی کرکے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں، تاہم غیور بلوچوں کا دہشتگردوں سے کوئی تعلق نہیں۔ سکیورٹی فورسز جانفشانی سے اپنی ذمہ داریاں ادا کررہی ہیں اور بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔

مشیر وزیراعلیٰ بلوچستان مینا مجید بلوچ نے کہا کہ صوبے کے امن کے خلاف سازش کرنے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور کسی آلہ کار کو بلوچستان کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امن، ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا اور دہشتگردوں کو شکست دیں گے۔

مینا مجید بلوچ نے کہا کہ دہشتگردوں کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔ فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد پہاڑوں میں چھپ کر حملے کرتے ہیں اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ بلوچ عوام کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا بیانیہ اب نہیں بکے گا۔

ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے کہا کہ خواتین پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سب کو کھڑا ہونا ہوگا۔ جن دہشتگردوں نے خواتین کو قتل کیا ہے انہیں سزا ملے گی۔ بلوچ اور پشتون روایات میں خواتین کو عزت اور احترام دیا جاتا ہے۔

ٹیگز: