معروف بھارتی اداکارہ بے گھر ہو گئیں

معروف بھارتی اداکارہ بے گھر ہو گئیں

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ ملکہ شیراوت بے گھر ہو گئیں ۔
چند روز قبل یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ مایہ ناز بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شیراوت اور ان کے درینہ دوست پیرس میں ایک کروڑ سے زائد روپے کے مقروض ہیں لیکن اب یہ خبر منظر عام پر آئی ہے کہ اداکارہ بے گھر ہو گئیں ہیں ملائکہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کیا ہے جس میں اداکارہ نے کہا ہے کہ میڈیا سمجھتا ہے کہ میرے پاس پیرس میں اپنا گھر ہے جو کہ سچ نہیں ہے ۔ میرے پاس پیرس میں کوئی گھر نہیں ہے اگر کسی نے مجھے پیرس میں گھر عطیہ کیا ہے کہ  تو برائے مہربانی مجھے اس کا پتہ دے دے۔


برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ملیکا شیراوت اور ان کے درینہ دوست پیرس میں جس فلیٹ میں رہائش پذیر ہیں، کرائے کی مد میں اس کے 80 ہزار یورو یعنی 94551 امریکی ڈالر کے مقروض ہیں۔اداکارہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ اداکارہ اور ان کے درینہ دوست اس وقت مالی مشکلات سے گزر رہے ہیں کیونکہ اداکارہ ان کے درینہ  دوست کرائے مکان میں رہ رہے ہیں اور ان کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ وہ اپنا کرایا ادا کر سکیں ۔