نیویارک: بلی کی حفاظت کی کوشش میں دو افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے اور ایک فرد کو شدید زخمی میں حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Chief: Female homeowner flown to Lehigh Valley Burn Center. 2 deceased are 1 man, 1 woman, possibly in 60's. No ID yet. @CBS21NEWS pic.twitter.com/EawJKGVkUw
— Michael Gorsegner (@MikeGorsegner) December 8, 2017
تفصیلات کے مطابق گھر میں آگ لگ گئی گھر میں موجود افراد کو گھر سے نکال لیا گیا لیکن ان کی بلی گھر کے تہہ خانے میں ہی رہ گئی تھی ۔ ایک خاتون اور مرد بلی کو بچانے کیلئے گھر میں دوبارہ داخل ہوئے جبکہ ایک اور فرد نے ان کے پیچھے گھرمیں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن ریسکیو کے عملے نے اس فرد کو گھر میں داخل ہونے سے روک لیا تھا۔ جبکہ گھر میں داخل ہونے والی خاتون اور مرد گھر سے زندہ نہ واپس آ سکے اور گھر میں لگی آگ کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔