عمران خان نے جہانگیر ترین کو ساتھ لے کر چلنے کا فیصلہ کر لیا

عمران خان نے جہانگیر ترین کو ساتھ لے کر چلنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نیا پاکستان بنانے کی جانب سفر میں آپ ہمیشہ میرے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوں گے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں انصاف عمران خان نے کہا کہ ”جہانگیر ترین ! آپ کے پاس چاہے پارٹی عہدہ رہے یا نہ رہے، اور چاہے آپ پارلیمنٹ کے رکن رہیں یا نہ رہیں، مجھے فرق نہیں پڑتا، نیا پاکستان بنانے کی جانب سفر میں آپ ہمیشہ میرے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوں گے“۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور جہانگیر ترین کے درمیان فرق یہ ہے کہ جہانگیر ترین اصولی موقف اختیار کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ دیا لیکن نواز شریف اب بھی پارٹی کے سربراہ ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح نواز شریف کو کرپشن، منی لانڈرنگ، ٹیکس بچانے اور اثاثے چھپانے پر مجرم قرار دیا گیا جبکہ جہانگیر ترین کے خلاف کوئی مالی بے ضابطگی نہیں پائی گئی اور انہیں محض ٹرسٹ ڈیڈ کی تشریح پر نا اہل کیا گیا۔



یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری خارجہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔