اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی کی تمام اقسام، تشدد اور نفرتوں سے نجات کے لئے نیشنل ایکشن پلا ن پر مکمل عملدرآمد کے لئے پر عزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹر پر خصوصی پیغام میں اپنے اس عزم کا اظہار اس وقت کیا ہے جب پوری قوم آرمی پبلک سکول(اے پی ایس)سانحہ کے شہداءکی چوتھی برسی منا رہی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ” آج جہاں ہم اے پی ایس پشاور حملہ کے شہداء، نشانہ بننے والےخاندانوں، بالخصوص بچوں کے والدین کو جہاں یاد کر رہے ہیں اور ان کے لئے دعا گو ہیں۔
آج جب ہم پشاور آرمی پبلک سکول حملے کی یاد میں سوگوار ہیں اور متاثرین خصوصاً بچوں کے والدین کیلئے دعاگو ہیں، میں اور میری حکومت عہد کرتے ہیں کہ وطن عزیز کو ہر قسم کی دہشت گردی، نفرت، اور تشدد سے پاک کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پوری طرح نافذ کریں گے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 16, 2018
انہوں نے کہا تحریک انصاف کی حکومت اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ دہشت گردی کی تمام اقسام، تشدد اور نفرت کے خاتمہ کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کے لئے پر عزم ہے۔