Get Alerts

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی
سورس: file

کراچی : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان  ون ڈے میچز  اگلے سال کھیلے جائیں گے۔

نیو نیوز کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کورونا پھوٹنے کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کردی گئی ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے6  کھلاڑی اور 3 آفیشلز میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ اب سیریز جون 2022 میں کھیلی جائے گی۔

ون ڈے سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ دونوں بورڈز کا مشترکہ ہے ۔ ویسٹ انڈیز کے ٹیم آج رات کراچی سے واپس وطن روانہ ہوجائے گی۔