شاہد خاقان عباسی کا ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ

شاہد خاقان عباسی کا ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ
سورس: file

لاہور : سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے ن لیگ چھوڑنےکا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ن لیگ چھوڑنےکا باقاعدہ اعلان چند روز میں پریس کانفرنس میں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے حلقے کے لوگوں سے مشاورت کے بعد  ن لیگ کوچھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع شاہد خاقان کے مطابق سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کسی اورجماعت میں نہیں جاؤں گا، الیکشن کےبعد نئی جماعت بنا سکتا ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی موجودہ انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ بھی نہیں رکھتے۔

دوسری طرف ملتان سے جاوید ہاشمی اور خیبرپختونخوا سے سردار مہتاب خان پہلے ہی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ 

سردار مہتاب خان عباسی نے8 فروری کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں لڑنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا آج لوگ کہتے ہیں ہمیں کسی اور نے جتوانا ہے۔ان کا کہنا تھا میرے نواز شریف کے ساتھ اصولی اختلاف ہیں، مریم نواز سے کوئی اختلاف نہیں لیکن سیاسی جماعتوں میں جمہوریت ہونی چاہیے۔

سابق گورنر خیبر پختونخواکا کہنا تھا کہ کے پی میں مسلم لیگ ن کا ڈھانچہ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے، ن لیگ اب صرف پنجاب تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں