کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح انتقال کر گئے

کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح انتقال کر گئے
سورس: file

کویت سٹی: کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح انتقال کر گئے۔

کویتی میڈیا کے مطابق امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

کویتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ ماہ، امیر کو صحت کے ہنگامی مسئلے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

شیخ نواف نے ستمبر 2020 میں اپنے سوتیلے بھائی شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی 91 سال کی عمر میں امریکہ میں وفات کے بعد حلف اٹھایا تھا۔

مصنف کے بارے میں