Get Alerts

پاکستان اور ازبکستان نے ترجیحی تجارتی معاہدے کی توسیع پر اتفاق، دوطرفہ تجارت 2 بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف

پاکستان اور ازبکستان نے ترجیحی تجارتی معاہدے کی توسیع پر اتفاق، دوطرفہ تجارت 2 بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف

اسلام آباد: پاکستان اور ازبکستان نے ترجیحی تجارتی معاہدے کی توسیع پر اتفاق کیا ہے اور دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں جانب سے اگلے دو سال میں دوطرفہ تجارت کو 2 بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ قیادت نے باہمی معاشی تعاون اور اقتصادی روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاک-ازبک تجارت میں سہولت کے لیے کسٹمز ہم آہنگی، ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی اور ریئل ٹائم ڈیٹا ایکسچینج پر زور دیا گیا۔ ازبکستان کی جانب سے ٹیکسٹائل، لیدر، فارما اور سرجیکل آلات کو مشترکہ منصوبوں اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے ترجیحی شعبے قرار دیا گیا۔

ایس آئی ایف سی کی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارت کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں، جس سے ملکی تجارتی حجم میں اضافہ اور عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد مستحکم ہوگا۔

ٹیگز: