واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔
ٹرمپ نے 6 جنوری 2021 کی تقریر کا ایڈٹ شدہ کلپ نشر کرنے پر فلوریڈا میں 5 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ بی بی سی نے تقریر کے مختلف حصوں کو اس طرح جوڑا کہ یہ تاثر پیدا ہوا کہ انہوں نے اپنے حامیوں کو تشدد پر اکسانے کی ہدایت دی، جبکہ حقیقت میں یہ جملے تقریباً ایک گھنٹے کے وقفے سے ادا کیے گئے تھے۔
ٹرمپ نے پہلے بھی بی بی سی کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کی دھمکی دی تھی۔ بی بی سی نے بعد میں اپنی غلطی تسلیم کر کے معذرت کی اور اعتراف کیا کہ تقریر کا ایڈٹ غلط تاثر پیدا کر رہا تھا۔
اس معاملے کے بعد بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی اور بی بی سی نیوز کی سربراہ ڈیبورا ٹرنس نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔