اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پارٹی کے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف اسلام آباد کی عدالت میں ایک ارب روپے کا ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فواد چودھری نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز بیانات دیے ہیں، جن سے شیخ وقاص اکرم کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج سہیل شیخ نے کیس کی سماعت کی اور ہرجانے کی درخواست پر ابتدائی دلائل سننے کے لیے سماعت 12 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔