Get Alerts

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کے اعتراضات مسترد کر دیے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کے اعتراضات مسترد کر دیے

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کے ڈگری اور دو رکنی بنچ کی تشکیل سے متعلق تمام اعتراضات مسترد کر دیے ہیں۔

تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ بنچ کی تشکیل حساس نوعیت کے معاملات کے لیے انتظامی اختیار کے تحت کی گئی اور چیف جسٹس پر تعصب کے اعتراض کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔

ہائیکورٹ نے جسٹس جہانگیری کو یونیورسٹی کا مکمل جواب اور درخواست کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم بھی دیا، جبکہ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کو فریق بنانے کی استدعا مسترد کر دی گئی ہے۔

ٹیگز: