سعودی عرب میں اب ہر ضلع میں خواتین کے لیے جم کھولا جائے گا:ریما بنت بندر

سعودی عرب میں اب ہر ضلع میں خواتین کے لیے جم کھولا جائے گا:ریما بنت بندر

جدہ:سعودی عرب نے 2030ویژن کو عملی جامعہ پہنانا شروع کر دیاہے ۔اس کی سب سے پہلی چیز جو دیکھنے میں آئی ہے شعبہ تعمیرات ہے لیکن اس کے بعد مزید ڈیویلپمنٹ دیکھنے میں آرہی ۔اس میں خؤاتین کو سعودی معاشرے میں الگ مقام دلانے کی طرف اقدامات کیئے جارہے ہیں۔

اس کی ایک مثال سعودی عرب میں اب  پہلی بار خواتین کو صحت مند زندگی گزارنے اور وزن کم کرنے کے لیے جم جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی شہزادی ریما بنت بندر نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں اب ہر ضلع میں خواتین کے لیے جم کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں وہ سوئمنگ،رننگ اور باڈی بلڈنگ کرسکیں گی۔

سعودی خواتین کیلئے ٹینس،فٹبال،والی بال اور باسکٹ بال پر پابندی برقرار رہے گی۔