فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے سینیٹ الیکشن کی نشست کے معاملے پر رابطہ کمیٹی کے سامنے گھڑنے ٹیک دیے اور انہیں پیشکش کی ہے کہ وہ اپنی مرضی کے چار اراکین کے نام دے دیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی ہمیں اراکین کے نام دے دیں، وہی ہمارے امیدوار ہوں گے، دیگر امیدوار دستبردار ہوجائیں گے۔فاروق ستار نے کہا کہ نام منتخب کرنے میں میری کوئی مرضی شامل نہیں ہوگی اور نہ ہی میرا ان سے کوئی رابطہ ہوگا۔فاروق ستار نے کہا کہ یہ فیصلہ انہوں نے تنظیم بچانے کے لیے ایم کیو ایم کے رہنماو¿ں سے مشورے کے بعد کیا۔
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ایسا تاثر دیا گیا کہ میں ضد کررہا ہوں، فیصلے سے یہ تاثر ختم ہوگا کہ میں 4 سیٹوں کے لیے بیٹھا ہوں۔انہوں نے میرا کوئی امیدوار نہیں، میرے ساتھ کارکن ہیں، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور تنظیم کے تمام شعبوں کے رہنما میرے ساتھ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بہادر آباد گروپ کا آج گلشن اقبال میں ہونے والا اجلاس غیر قانونی ہے۔فاروق ستار نے انکشاف کیا کہ تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی کے بعض اراکین مجھ سے رابطے میں ہیں۔