پلوامہ حملہ، عادل ڈار کے بھارتی فوج کی حراست میں ہونے کا انکشاف

پلوامہ حملہ، عادل ڈار کے بھارتی فوج کی حراست میں ہونے کا انکشاف
کیپشن: بھارتی پولیس کے ڈی آئی جی نے عادل ڈار کا تعلق حزب المجاہدین سے بتایا تھا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پلوامہ حملہ بھارت کی اپنی کارستانی، تانے بانے ملنے لگے، عادل ڈار کے بھارتی فوج کی حراست میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پلوامہ حملے میں ویڈیو پیغام ریکارڈ کرنے والے عادل ڈار کے بھارتی فوج کے حراست میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 10 ستمبر 2017 کو شوپیاں کے علاقے میں بھارتی فورسسز نے 2 فریڈم فائٹرز کو شہید کیا تھا اور اسی جھڑپ کے دوران عادل ڈار کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

بھارتی پولیس کے ڈی آئی جی نے عادل ڈار کا تعلق حزب المجاہدین سے بتایا تھا۔

پلوامہ حملہ آر ایس ایس کا مودی سرکار کو ویلنٹائن ڈے کا گفٹ ہے اور بی جے پی کو ریاستی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پلوامہ حملہ بھارت کے پارلیمانی الیکشن جیتنے کی حکمت عملی ہے۔

خیال رہے بھارت نے ہمیشہ کی طرح پلوامہ حملے کا الزام بھی پاکستان پر دھرا تھا۔