Get Alerts

پی ایس ایل فائنل: وزیراعظم کی سٹیڈیم آمد متوقع، استقبال کی تیاریاں شروع

پی ایس ایل فائنل: وزیراعظم کی سٹیڈیم آمد متوقع، استقبال کی تیاریاں شروع
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: وزیراعظم پاکستان عمران خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم جائیں گے اور بورڈ حکام نے ان کی آمد کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو پی ایس ایل 7 کا فائنل میچ سٹیڈیم میں دیکھنے کی دعوت دی تھی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پی ایس ایل 7 کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم جائیں گے اور بورڈ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس سے مثبت اشارے ملنے کے بعد وزیراعظم کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ 
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں سیزن کا آغاز 27 جنوری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی سے ہوا تھا اور پہلے مرحلے میں 15 میچز کھیلے گئے جس کے بعد 10 فروری سے لاہور میں دوسرے مرحلے کا آغاز ہوا جبکہ فائنل 27 فروری کو ہو گا۔ 

ٹیگز: