عمران خان جتنی ریاستی طاقت استعمال کرلیں خودکو نہیں بچا سکتے:مریم نواز 

Marryam Nawaz, PMLN, PTI, Imran Khan , Mohsin Baig

 لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان جتنی ریاستی طاقت استعمال کرلیں خودکو نہیں بچا سکتے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے  ٹوئٹ  میں  مریم نواز نے  کہا کہ وقت کا پہیہ گھوم چکا ہے۔


مریم نواز نے کہا  عمران خان صاحب!آپ جتنی بھی ریاستی طاقت استعمال کر لیں، آپ اپنے آپ کو نہیں بچا سکتے۔ آپ کے جرائم کی فہرست میں اپنے مخالفین سے انتقام لینا ہی نہیں، ایف آئی اے جیسے قومی اور ریاستی اداروں کو اپنے ذاتی انتقام کے لیے استعمال کرنا بھی شامل ہے۔ حساب تو دینا ہو گا!۔

صحافی محسن بیگ کی گرفتاری سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کوئی آسمان سے اتری مخلوق نہیں جس کی شان میں گستاخی کرنے پر شہریوں کے گھروں پر دھاوا بولا جائے گا اور انکو سلاخوں کے پیچھے پھینکا جائے گا۔

آپ کی اہلیہ کا جو احترام ہے وہی میری آئی سی یو میں بیہوش پڑی والدہ کا ہونا چاہیے تھا،مخالفین کی بہنوں اور بیٹیوں کا ہونا چاہیے تھا،انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار جب ہاتھ سے نکلنے لگتا ہے تو آپ جیسے انسانوں کا خوف اسی طرح سامنے آتا ہے۔ آپ کی حرکتیں دیکھ کر مشرف کے آخری ایام یاد آ جاتے ہیں۔