Get Alerts

سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے اضافہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ 10 گرام سونا 43 روپے مہنگا ہوا۔ 
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 50 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار 750 روپے ہو گئی ہے۔ 
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 7 ہزار 810 روپے ہو گئی ہے جبکہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 856 ڈالر فی اونس ہے۔ 

ٹیگز: