پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے رابطے بحال

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے رابطے بحال

لاہور: پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان حکومت سازی کیلئےرابطے بحال  ہو گئے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔،،

سردار لطیف کھوسہ نے بھی تصدیق کر دی کہا کہ اشتراک عمل پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا موقف اصولی ہے،  ہم سمجھتے ہیں کہ اشتراک عمل صرف خیبرپختونخواہ کی سطح پر نہیں، وفاقی سطح پر بھی کیا جانا چاہیے، آج بانی پی ٹی ائی سے میری ملاقات ہے،  ملاقات کے بعد جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ کروں گا۔

اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کا راستہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف سے رابطہ کیا، عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم جماعت اسلامی کی قیادت سے ملنا چاہتی ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا تھا کہ ملاقات کا وقت اور جگہ قیادت سے مشاورت کے بعد بتائیں گے۔

مصنف کے بارے میں