Get Alerts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فلاحی پروگرام "مریم کو بتائیں" کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فلاحی پروگرام

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مستحق افراد کے لیے ایک نیا فلاحی پروگرام "مریم کو بتائیں" شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد رمضان المبارک میں ضرورت مند خاندانوں کی فوری مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے بتایا کہ یکم رمضان سے "مریم کو بتائیں" پروگرام کا آغاز ہوگا، جس کے تحت ضرورت مند افراد 24 گھنٹے کے اندر 10 ہزار روپے تک کی امداد حاصل کرسکیں گے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق اس پروگرام کے تحت مالی معاونت حاصل کرنے کے لیے لوگ ہیلپ لائن 1000 پر کال کرسکیں گے، یا ویب پورٹل اور موبائل ایپ کے ذریعے درخواست دے سکیں گے۔

مریم نواز نے مزید وضاحت کی کہ پی ایس ای آر میں رجسٹرڈ درخواست گزاروں کو 24 گھنٹے کے اندر امداد مل جائے گی، جبکہ غیر رجسٹرڈ افراد کی تصدیق اور رجسٹریشن کے لیے 4 دن کا وقت دیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ رمضان کے دوران حکومتی وسائل ہر ضرورت مند تک پہنچائے جائیں گے تاکہ کوئی بھی مستحق فرد امداد سے محروم نہ رہ جائے۔ اس اقدام کو رمضان المبارک کے دوران صوبے میں معاشی مشکلات کا سامنا کرنے والوں کے لیے ایک بڑی مدد قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: