اسلام آباد : حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، اور اب ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے فی لٹر ہوگی۔