بیروت : اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری کی، جس میں وادی برغز، مرتفعات اقلیم التفاح اور حومین الفوقا کو نشانہ بنایا گیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فضائی حملے جنوبی لبنان کے ریحان علاقے پر بھی کیے گئے، جبکہ وادی برغز اور دیگر جنوبی علاقوں میں بھی بمباری کی گئی۔ اسرائیلی فوج نے اپنے حملوں کی تفصیلات میں کہا کہ وہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے بنیادی ڈھانچے کو ہدف بنا رہی ہے۔
یہ حملے 27 نومبر 2024 کو لبنان اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے نفاذ کے بعد سے جاری ہیں، جس کے بعد سے اسرائیلی افواج لبنان کے جنوب اور مشرقی علاقوں پر مختلف نوعیت کے حملے کرتی آ رہی ہیں۔