Get Alerts

فتنہ الہندوستان کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوید ہاشم کے اہل خانہ کی پریس کانفرنس

فتنہ الہندوستان کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوید ہاشم کے اہل خانہ کی پریس کانفرنس

تربت: فتنہ الہندوستان کی جانب سے بلوچوں کی نسل کشی کی جاری کوششوں اور بھارتی پراکسیز کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرتے ہوئے، نوید ہاشم کے اہل خانہ نے تربت میں ایک اہم پریس کانفرنس کی۔ اس پریس کانفرنس میں شہید نوید ہاشم کی والدہ اور بہن نے اپنے دکھوں کا اظہار کیا اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی مذمت کی۔

نوید ہاشم کی والدہ نے اپنی دکھ بھری داستان سناتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کو فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے اغوا کر کے 26 دن تک لاپتہ رکھا، اور اس دوران اس پر شدید تشدد کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اذیتیں دینے کے بعد ان کے بیٹے کو شہید کر دیا گیا، اور اس کی لاش کو پیرکین میں پھینک دیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ "کوئی بلوچ اپنے بھائیوں کے ساتھ ایسا نہیں کر سکتا، ماوں کے دل مت توڑیں۔"

نوید ہاشم کی بہن نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے ان کے تین معصوم بچوں کو یتیم کر دیا، اور ان سے ان کے والد کا سایہ چھین لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "اگر فتنہ الہندوستان بے گناہ بلوچوں کو مار کر پھینک دیتی ہے تو وہ بلوچ قوم کے دوست نہیں ہو سکتے۔"

ٹیگز: