لاہور: پنجاب میں گاڑی مالکان کی بائیو میٹرک تصدیق کے لیے نئی پاک آئی ڈی ایپ کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس سے اب رجسٹریشن، خریداری یا ٹرانسفر کے لیے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
اب پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی گاڑی مالکان گھر بیٹھے اپنی بائیو میٹرک تصدیق کروا سکیں گے۔ ایپ کے ذریعے تصدیق کے بعد ای سروسز اور دیگر آن لائن سہولیات کے ذریعے واجبات کی ادائیگی کے بعد ٹرانسفر کا عمل مزید شفاف اور تیز ہوگا۔
پاک آئی ڈی ایپ کا افتتاح ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اپنے دفتر سے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایپ کے ذریعے پنجاب کی تقریباً 2 کروڑ 60 لاکھ گاڑیوں کی ملکیت کی تبدیلی آسان ہو جائے گی، اور ملکیت کی تصدیق اور فیس کی ادائیگی کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر ٹرانسفر کا عمل مکمل کر دیا جاتا ہے۔