Get Alerts

جرمن فوج نے افغانستان کیلئے جاسوسی کرنے پر اپنے ملازم کو حراست میں لے لیا

جرمن فوج نے افغانستان کیلئے جاسوسی کرنے پر اپنے ملازم کو حراست میں لے لیا
کیپشن: image by facebook

ہیمبرگ : جرمنی نے ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں افغان فوجی ملازم کو حراست میں لے لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کی فوج نے ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں اپنے ایک ملازم کو حراست میں لے لیا ہے ، افغانستان سے تعلق رکھنے والے پچاس سالہ عبدالحامد کو ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے ۔

جرمن حکام کے مطابق افغان شخص کافی عرصہ سے افغانستان کے لیے خدمات انجام دے رہا تھا ، جرمنی فوج کی افغانستان میں تعیناتی سمیت اہم معلومات سے واقفیت رکھتا تھا۔