برطانیہ میں شدید سردی،  برفباری  سے ٹرین اور فضائی سروس متاثر

 برطانیہ میں شدید سردی،  برفباری  سے ٹرین اور فضائی سروس متاثر

لندن :برطانیہ میں شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔  برفباری  سے ٹرین اور فضائی سروس متاثر ہورہی ہے۔ برطانیہ میں برفباری اور شدید سردی کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق   درجہ حرارت نقط انجماد سے 10 سے 15 ڈگری تک گر سکتا ہے۔برطانیہ کے مختلف شہروں کو ملانے والی کئی شاہراہوں پر اس صورتحال کے باعث گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

مانچسٹر سے رپورٹ کے مطابق یارکشائر، سٹیفورڈ شائر، ڈربی شائر سمیت ویلز اور سکاٹ لینڈ کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

 دوسری جانب ایئرپورٹ اور ٹرین آپریٹرز نے مسافروں کو متنبہ کیا کہ برفباری کے سبب فلائٹس میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں