امریکہ اور کینیڈا میں برفباری  سے معمولات زندگی متاثر،بڑے پیمانے پر ہلاکتیں 

 امریکہ اور کینیڈا میں برفباری  سے معمولات زندگی متاثر،بڑے پیمانے پر ہلاکتیں 

واشنگٹن :امریکہ اور کینیڈا میں برفباری  سے معمولات زندگی متاثر ہوگئے ہیں اور شدید سردی کی وجہ سے  بڑے پیمانے پر ہلاکتیں  ہوئی ہیں۔ امریکہ  اور کینیڈا میں شدید برفباری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔

امریکہ  میں شدید سردی سے   اموات کی تعداد 83 ہو گئی ہے۔ شدید برفباری  اور سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے کئی علاقوں میں ٹریفک حادثات بھی دیکھنے میں آئے۔ امریکی ریاست مشی گن میں شدید سردی کے باعث جھیل جم گئی۔

دوسری جانب امریکی محکمہ موسمیات نے  آئندہ چند روز میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

مصنف کے بارے میں