سوشل میڈیا پر چیف جسٹس کے خلاف مہم ، 6 رکنی اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی قائم ،آئی ایس آئی کا نمائندہ بھی شامل 

سوشل میڈیا پر چیف جسٹس کے خلاف مہم ، 6 رکنی اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی قائم ،آئی ایس آئی کا نمائندہ بھی شامل 
سورس: File

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف مہم کے تدارک کیلئے وزرات داخلہ نے 6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔

سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف مہم   کے بارے میں تحقیقات کیلئے وزرات داخلہ نے  6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔  ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کمیٹی کے کنوینئر ہونگے۔کمیٹی میں گریڈ 20 کے آئی بی اور آئی ایس آئی کے رکن بھی شامل ہونگے۔

تحقیقاتی کمیٹی میں اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی بھی بطور ممبر شامل ہونگے جبکہ پی ٹی اے کا نمائندہ بھی کمیٹی کا حصہ ہوگا۔ کمیٹی مہم میں ملوث ذمہ داران کا تعین کرے گی اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے تجاویز بھی مرتب کرے گی ۔ کمیٹی 15 روز میں وزارت داخلہ کو اپنی رپورٹ جمع کروائے گی ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز بطور کمیٹی سیکرٹریٹ استعمال ہوسکے گا۔ 

مصنف کے بارے میں