لاہور:لاہور میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ صفر ہو گئی ہے، جس کے سبب علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اطراف کے علاقوں میں فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے۔ دھند کی شدت کے باعث کئی ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق رن وے پر حدِ نگاہ کم ہونے کی وجہ سے لینڈنگ اور ٹیک آف ممکن نہیں، مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی پرواز کے شیڈول کی تصدیق کر لیں۔
دوسری جانب موٹرویز اور اہم شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔