Get Alerts

 بانی پی ٹی آئی کو ان کی مرضی کے مطابق کھانا فراہم کیا جاتا ہے ،ان کی صحت بالکل ٹھیک : اعظم نذیر تارڑ 

 بانی پی ٹی آئی کو ان کی مرضی کے مطابق کھانا فراہم کیا جاتا ہے ،ان کی صحت بالکل ٹھیک : اعظم نذیر تارڑ 

اسلام آباد :وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی اجلاس میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کی مرضی کے مطابق کھانا فراہم کیا جاتا ہے اور ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے پاس اختیار ہے کہ قیدی کے رویے کو دیکھتے ہوئے ملاقات طے کرے، وفاق اس معاملے میں ہدایت نہیں دے سکتا۔

وزیر قانون نے مزید بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی اس حوالے سے رپورٹ دی گئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کو ضروری سہولیات دی جاتی ہیں اور ہر ہفتے ان کی اہلیہ سے ملاقات کرائی جاتی ہے۔

ٹیگز: