کیلیفورنیا:پیغام رسانی کی معروف ایپ واٹس ایپ نے سٹیٹس فیچر کے لیے نیا پرائیویسی چیک آپشن متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے صارفین باآسانی یہ جان سکیں گے کہ ان کی اسٹیٹس اپ ڈیٹس کون دیکھ سکتا ہے اور کس نے دیکھی ہیں۔
یہ نیا فیچر بیٹا ورژن 2.26.2.9 میں شامل کیا گیا ہے، جس سے صارفین اسٹیٹس کی پرائیویسی سیٹنگز، ناظرین کی فہرست اور ری شیئر سے متعلق معلومات ایک ہی جگہ دیکھ سکیں گے۔
اس سے قبل صارفین کے لیے یہ جاننا مشکل تھا کہ سٹیٹس کن افراد کے ساتھ شیئر کی گئی ہے، تاہم نئے پرائیویسی چیک فیچر کے ذریعے تمام تفصیلات واضح اور آسان انداز میں دستیاب ہوں گی۔
واٹس ایپ کے مطابق، سٹیٹس مینو میں موجود Audience آپشن پر کلک کرنے سے ایک خلاصہ صفحہ ظاہر ہوگا، جس میں بتایا جائے گا کہ اسٹیٹس تمام رابطوں کے لیے ہے یا مخصوص افراد کے لیے، جبکہ کسی بھی استثناء کی تفصیل بھی وہیں دکھائی دے گی۔