Get Alerts

واٹس ایپ نے اسٹیٹس فیچر میں نیا پرائیویسی چیک فیچر متعارف کرادیا

واٹس ایپ نے اسٹیٹس فیچر میں نیا پرائیویسی چیک فیچر متعارف کرادیا

کیلیفورنیا: پیغام رسانی کی مشہور ایپ واٹس ایپ نے اپنے اسٹیٹس فیچر میں ایک نیا پرائیویسی چیک فیچر شامل کر لیا ہے، جس کی مدد سے صارفین بآسانی یہ دیکھ سکیں گے کہ ان کی اسٹیٹس اپ ڈیٹس کس نے دیکھی ہیں اور کس کو دکھائی جا سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ نیا فیچر بیٹا ورژن 2.26.2.9 میں دستیاب ہے، اور یہ صارفین کو اسٹیٹس کی پرائیویسی سیٹنگز، ناظرین کی تفصیلات، اور ری شیئر رولز کو فوری اور واضح طریقے سے جانچنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

اس سے قبل، صارفین کے لیے یہ جاننا مشکل تھا کہ ان کی اسٹیٹس اپ ڈیٹس کس کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں یا اسے کون ری شیئر کر سکتا ہے، لیکن اب یہ نیا آپشن ان تمام تفصیلات کو صاف اور آسان طریقے سے دکھائے گا۔

صارفین جب واٹس ایپ اسٹیٹس کھول کر مینو میں اوڈینس (Audience) آپشن منتخب کریں گے، تو ایک خلاصہ صفحہ ظاہر ہوگا، جس میں واضح طور پر دکھایا جائے گا کہ یہ اسٹیٹس اپ ڈیٹ تمام رابطوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہے یا محدود گروپ کے لیے مخصوص ہے۔ اگر پرائیویسی سیٹنگز میں کوئی استثناء شامل ہے، تو وہ بھی یہاں نظر آئے گا۔
 
 

ٹیگز: