Get Alerts

انگلینڈ نے انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان کو 37 رنز سے شکست دےدی

انگلینڈ نے انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان کو 37 رنز سے شکست دےدی

ہرارے: انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان نے انگلینڈ کے 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 47 ویں اوور میں 173 رنز پر آؤٹ ہو کر میچ ہار لیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ نہ چل سکی اور پوری انگلینڈ ٹیم 47 ویں اوور میں 210 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کے فیلکونر نے 66 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ علی رضا، عبدالسبحان اور مومن قمر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی ٹیم کو 211 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں اوپنرز سمیر منہاس اور محمد شایان صرف 23 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ عثمان خان نے 6 اور احمد حسین نے 12 رنز بنائے۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور 47 ویں اوور میں 173 رنز پر آؤٹ ہو گئی، اسے 37 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کپتان فرحان یوسف 65 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ایلکس گرین، البرٹ اور جیمز منٹو نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور پاکستان کی بیٹنگ لائن کو مشکلات میں ڈالا۔
 
 

ٹیگز: