سندھ حکومت نے عید کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

سندھ حکومت نے عید کی چھٹیوں کا اعلان کردیا
سورس: file photo

کراچی : حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 20 جولائی بروز منگل سے 22 جولائی بروز جمعرات تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی۔ 

خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی عیدالاضحیٰ پر 20 سے 22 جولائی تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی تھی۔