کراچی :گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اجرک سندھ کی ثقافت، ورثہ اور عزت کی پہچان ہے، جو ہمیشہ تحفے کے طور پر دی جاتی ہے۔
یہ بات انہوں نے صحافی کے اجرک کے ڈیزائن والی نمبر پلیٹ کے حوالے سے سوال پر کہی۔
سندھ گورنر ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ صحافی نے اجرک نمبر پلیٹ نہ ملنے کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات کی نشاندہی کی۔
گورنر سندھ نے صوبائی روایات کا احترام کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اجرک نمبر پلیٹ پہلی مرتبہ بلا معاوضہ تحفے کے طور پر فراہم کی جائے گی۔
اس موقع پر گورنر نے ٹیکسز اور دیگر واجبات کی نظرثانی کی بھی تجویز پیش کی۔