Get Alerts

حکومت سندھ کی تعلیمی اداروں میں اجرک اور ٹوپی تحفے میں دینے پر پابندی عائد

حکومت سندھ کی تعلیمی اداروں میں اجرک اور ٹوپی تحفے میں دینے پر پابندی عائد

کراچی: حکومت سندھ نے سرکاری سکولوں میں اجرک اور سندھی ٹوپی بطور تحفہ دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈائریکٹرز، پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز کو فوری طور پر احکامات کی پابندی کرنا ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اب کسی بھی سرکاری تعلیمی ادارے میں بچوں کو مہمانوں کے استقبال کے لیے قطار میں کھڑا کرنا ممنوع ہوگا، اس رسم کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے مکمل پابندی لگائی گئی ہے۔ اسی طرح سرکاری سطح پر اجرک، سندھی ٹوپی یا دیگر تحائف دینے کی پرانی روایت بھی ختم کر دی گئی ہے۔

حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ تعلیمی ماحول کو رسمی تقریبات سے ہٹا کر حقیقی تعلیمی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ تمام تعلیمی ادارے ان احکامات پر مکمل عمل درآمد کے پابند ہوں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

ٹیگز: