Get Alerts

چیٹ جی پی ٹی کےاستعمال سے انسانوں کے بات چیت کرنے کے انداز میں نمایاں تبدیلی

چیٹ جی پی ٹی کےاستعمال سے انسانوں کے بات چیت کرنے کے انداز میں نمایاں تبدیلی

جرمنی:اچھا ہو یا برا، مگر چیٹ جی پی ٹی نے نہ صرف رائٹنگ کے لیے بلکہ گفتگو اور رابطے کے انداز میں بھی نمایاں تبدیلیاں لے کر آئی ہے۔ جرمنی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اب لوگ بات چیت میں ایسے الفاظ اور انداز استعمال کرتے ہیں جو پہلے صرف مصنوعی ذہانت کی زبان سمجھے جاتے تھے۔

میکس پلانک انسٹیٹیوٹ فار ہیومین ڈویلپمنٹ کی تحقیق کے مطابق گزشتہ 18 ماہ میں دنیا بھر کے افراد نے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کیا ہے اور اب وہ اسی طرز کے الفاظ بولنے اور لکھنے لگے ہیں جنہیں محققین "جی پی ٹی ورڈز" کہتے ہیں۔

تحقیق میں لاکھوں ای میلز، مضامین اور دیگر تحریریں چیٹ جی پی ٹی پر اپ لوڈ کر کے بہتر بنانے کے لیے کہا گیا۔ اس کے بعد ماہرین نے ان الفاظ کی شناخت کی جو چیٹ جی پی ٹی زیادہ استعمال کرتا ہے اور پھر ان الفاظ کی تعداد کو 3 لاکھ 60 ہزار یوٹیوب ویڈیوز اور 7 لاکھ 71 ہزار پوڈکاسٹس میں ٹریک کیا۔

نتائج حیران کن تھے: انگلش زبان میں "جی پی ٹی ورڈز" کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ محققین کے مطابق انسان بھی اپنی گفتگو میں اسی انداز کو اپنانے لگے ہیں جو ان کے لیے قابلِ تقلید اور معلوماتی سمجھا جاتا ہے۔

یہ تبدیلی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ مصنوعی ذہانت کا اثر اب صرف مشینوں تک محدود نہیں رہا بلکہ انسانی ثقافت اور بات چیت پر بھی گہرا اثر ڈال رہا ہے۔

ٹیگز: