Get Alerts

چیٹ جی پی ٹی میں اب 7 مختلف شخصیات کے ساتھ بات چیت ممکن

چیٹ جی پی ٹی میں اب 7 مختلف شخصیات کے ساتھ بات چیت ممکن

کیلیفورنیا:  دنیا بھر میں لاکھوں افراد روزانہ چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے ہیں، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اب آپ اس میں سات مختلف شخصیات کا انتخاب کرکے اپنے تجربے کو ذاتی نوعیت دے سکتے ہیں؟

اوپن اے آئی نے نومبر 2025 میں چیٹ جی پی ٹی میں پرسنلائزیشن فیچر متعارف کرایا تھا، جس کے ذریعے صارفین اپنی پسند کے مطابق ایک شخصیت کو فعال کر کے چیٹ بوٹ کے جواب دینے کے انداز کو بدل سکتے ہیں۔ اس فیچر سے چیٹ جی پی ٹی کے افعال میں کوئی تبدیلی نہیں آتی بلکہ صرف بات کرنے کا انداز مختلف ہو جاتا ہے۔

اس وقت دستیاب سات شخصیات یہ ہیں: پروفیشنل، فرینڈلی، صریح (Candid)، ایفیشینٹ، دلچسپ (Quirky)، نیرڈی، اور سینیکل۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے چیٹ جی پی ٹی کی سیٹنگز میں جائیں، وہاں Personalization پر کلک کریں اور اپنی پسند کی شخصیت منتخب کریں۔ ایک بار فعال ہونے کے بعد، آپ ہر شخصیت کو مخصوص ہدایات بھی دے سکتے ہیں تاکہ جوابات آپ کی توقع کے مطابق ہوں۔

مثال کے طور پر، اگر آپ کسی ایک سوال کے دو مختلف جواب چاہتے ہیں تو دو مختلف شخصیات کو فعال کرکے دونوں انداز میں جوابات حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ یہ فیچر مفت صارفین کے لیے بھی دستیاب ہے اور چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ بات چیت کو مزید دلچسپ اور ذاتی نوعیت کا بنا دیتا ہے۔
 
 
 

ٹیگز: