واشنگٹن :امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکا میں عوامی رائے کی جنگ ہار رہا ہے اور یہ ایک واضح حقیقت ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران صحافی نے جے ڈی وینس سے سوال کیا کہ کیا اسرائیل امریکی سیاست پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرتا ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ "جی ہاں، اسرائیل امریکی سیاست پر اثرانداز ہونے کی کوشش ضرور کرتا ہے۔"
جے ڈی وینس کے بیان کے بعد امریکا میں اسرائیل کے کردار، سیاسی اثر و رسوخ اور عوامی رائے سے متعلق بحث ایک بار پھر زیرِ بحث آ گئی ہے۔