Get Alerts

امریکہ کا 250 واں یومِ آزادی: صدر ٹرمپ کی تصویر والے سونے کے سکے کی منظوری، نئی بحث چھڑ گئی

امریکہ کا 250 واں یومِ آزادی: صدر ٹرمپ کی تصویر والے سونے کے سکے کی منظوری، نئی بحث چھڑ گئی

واشنگٹن:  ریاستہائے متحدہ امریکہ نے قیام کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والا یادگاری سونے کا سکہ جاری کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔ اس فیصلے نے ملک کے قانونی اور سیاسی حلقوں میں ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔
امریکی وفاقی ادارے 'کمیشن آف فائن آرٹس' نے اس یادگاری سکے کے ڈیزائن اور منصوبے کی منظوری دی ہے۔ تاہم، اس اقدام کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
امریکی وفاقی قانون واضح طور پر کسی بھی زندہ صدر کی تصویر کو ملکی کرنسی یا سرکاری سکوں پر نقش کرنے سے روکتا ہے۔ یہ روایت اس لیے رکھی گئی تھی تاکہ امریکی جمہوریت اور بادشاہت کے درمیان فرق قائم رہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نہ صرف سونے کا یادگاری سکہ جاری کرنا چاہتی ہے بلکہ صدر کی تصویر کو عام استعمال کے ایک ڈالر کے سکے پر بھی لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ناقدین اور اپوزیشن رہنماؤں نے اس اقدام کو غیر قانونی اور غیر جمہوری قرار دیا ہے۔امریکی ٹکسال (US Mint) کی عہدیدار میگن سلیوان کے مطابق، صدر ٹرمپ نے اس ڈیزائن کی خود منظوری دی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس منصوبے کی راہ ہموار کرنے کے لیے صدر نے 'کمیشن آف فائن آرٹس' کے تمام سابقہ اراکین کو فارغ کر کے اپنی پسند کے نئے اراکین کا تقرر کیا تھا، جنہوں نے فوری طور پر اس ڈیزائن کی توثیق کر دی۔

ٹیگز: