Get Alerts

پاک فوج کے شہدا قوم کا فخر ہیں، امن و استحکام کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا: حافظ طاہر اشرفی

پاک فوج کے شہدا قوم کا فخر ہیں، امن و استحکام کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا: حافظ طاہر اشرفی

کراچی :حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شہدا قوم کا فخر ہیں، جبکہ افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار ہیں اور ملکی سرحدوں کے تحفظ و امن کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علما کرام افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان کے امن و استحکام کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ قومی پیغام امن کمیٹی نے امن کے فروغ کے لیے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پیغام پاکستان ایک متفقہ دستاویز ہے، جس پر عملدرآمد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی پابندی ملک میں امن اور ہم آہنگی کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

علما کرام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے امن، اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے تمام طبقات متحد ہیں اور ملک کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ٹیگز: