Get Alerts

نیوزی لینڈ میں 6.3 شدت کا زلزلہ، سونامی کا الرٹ جاری

نیوزی لینڈ میں 6.3 شدت کا زلزلہ، سونامی کا الرٹ جاری

کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں 6.3 شدت کے زلزلے کے بعد حکام نے سونامی کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ تیناؤ کے قریب آیا، جس کا مرکز تیناؤ کے شمال میں تقریباً 40 کلومیٹر دور بتایا گیا ہے۔ یہ علاقہ فیورڈ لینڈ کے معروف سیاحتی مقام کے قریب واقع ہے۔

نیوزی لینڈ کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے زلزلے کے بعد ممکنہ سونامی خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا اور صورتحال کی نگرانی شروع کر دی۔

امریکی جیولوجیکل سروے اور جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم بعد میں شدت 6.3 بتائی گئی۔ زلزلے کا مرکز 50 کلومیٹر سے زائد گہرائی میں تھا۔

ٹیگز: