Get Alerts

قطر اور بھارت کے درمیان نئی سمندری لائن کھول دی گئی

قطر اور بھارت کے درمیان نئی سمندری لائن کھول دی گئی

دوحہ:قطر اور بھارت کے درمیان نئی سمندری لائن کھول دی گئی۔قطر کے ذرائع ابلاغ کے مطابق قطر کی وزارت مواصلات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر اور بھارت کے درمیان نئی سمندری لائن کھول دی گئی ہے ۔

نئی سمندری لائن سے بھارت کی مندرا اور نہاوا شیو بندرگاہوں اور قطر کی حماد بندرگاہ کے درمیان بحری جہازوں کی آمدورفت ہو گی ۔ پہلے بحری جہاز کے ذریعے 710 کنٹینر قطر پہنچائے جائیں گے بعد میں ضرورت کے مطابق اس تعداد کو بڑھایا جائے گا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اور بحرین کی طرف سے قطر پر برّی بحری اور فضائی پابندیاں لگانے کے بعدقطر کے لیے نئے بحری راستے کھولنے کے موضوع پر سر گرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.