محکمہ ایکسائز بلا ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

محکمہ ایکسائز بلا ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ننکانہ صاحب: محکمہ ایکسائزننکانہ صاحب کا غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور بلا ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، گاڑیوں سے غیر نمونہ نمبر پلیٹس اتارنے کے علاوہ بغیرٹوکن ٹیکس والی متعدد گاڑیاں تھانہ میں بند کروادیں اور موقع پر 1لاکھ 81ہزار روپے ٹوکن ٹیکس کی رقم وصول کی۔

تفصیلات کے مطابق ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن آفیسر ننکانہ صاحب خرم نذیر کی زیر نگرانی انسپکٹرعمران شہزاد، انسپکٹرمحمد عباس ،انسپکٹر سدرا علی ، طارق جاوید اور عرفان قادری پر مشتمل محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی خصوصی ٹیم نے شیخوپورہ فیصل آباد روڈ پر کوٹلہ کاہلواں کے قریب ناکہ لگا کر متعدد غیر نمونہ نمبر پلیٹس اتارنے کے علاوہ بلا ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کو تھانہ صدر شاہکوٹ میں بند کروادیا جبکہ ٹوکن ٹیکس نادہندگان سے موقع پر ایک لاکھ 81ہزار روپے کی رقم وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرائی ۔

مصنف کے بارے میں