آپریشن رد الفساد کے ذریعے ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو اکھاڑ پھینکیں گے، آرمی چیف

آپریشن رد الفساد کے ذریعے ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو اکھاڑ پھینکیں گے، آرمی چیف

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور آپریشن رد الفساد کے ذریعے ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو اکھاڑ دیا جائے گا دوسروں پر الزام تراشی سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوگا.

ترجمان پاک فوج کے مطابق سپہ سالار پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور ملک میں جاری آپریشن رد الفساد کے ذریعے ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو مکمل طور پر اکھاڑ پھینکا جائے گا ملک کو درپیش چیلننجز اور خطرات سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر جواب دینے کی ضرورت ہے.

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا کسی مذہب فرقے یا لسانیت سے کوئی تعلق نہیں پاکستان نے بغیر کسی تفریق کے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے لیکن اپنی ذمہ داریوں سے آنکھیں بند کرکے صرف دوسروں پر الزام تراشی سے دہشت گردی کو شکست نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ ملک میں جاری آپریشن رد الفساد کے ذریعے دہشتگردی جیسی لعنت کا خاتمہ کر دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ صرف آنکھیں بند کرنے اور اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآہ ہونے یا کسی پر الزام لگانے سے دہشتگردی کو شکست نہیں دی جا سکتی جیسا کہ خطے میں کچھ عناصر کی جانب سے الزامات لگا کر کیا جا رہا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے پرعزم اور مکمل طور پر تیار ہے اور وہ پاکستانی قوم کے تعاون سے اپنا یہ کردار جاری رکھے گی آرمی چیف نے شرکا کو ملک کو درپیش داخلی اور خارجی چیلنجز سے آگاہ کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی کی ضرورت ہے اس سے پہلے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جب نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پہنچے تو این ڈی یو کے پریذیڈنٹ لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر نے انکا استقبال کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں