ماہرین نے ایپل صارفین کو خبردار کر دیا

نیویارک : ٹیکنالوجی سے وابستہ ماہرین نے اپیل کے میک کمپیوٹرز استعمال کرنے والے افراد کو خبردار کر دیا، ماہرین کیلئے مطابق ان کمپیوٹرز میں ایسے وائرس موجود ہیں جو خصوصی طور پر ایپل کے کمپیوٹرز کیلئے ہی بنائے گئے ہیں۔ان میں سے ایک ‘رینسم ویئر’ ہے جو صارف کے کمپیوٹر کا ڈیٹا انکرپٹ کر دیتا ہے اور فائلوں تک رسائی دینے کیلئے تاوان طلب کرتا ہے۔

اس کے علاوہ ایک وائرس صارفین کی سرگرمیوں پر نظر رکھ کر اہم معلومات حاصل کرتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وائرس اس لیے بھی خطرناک ہیں کیونکہ ان کے خالق انھیں مفت تقسیم کر رہے ہیں۔یہ دونوں ضرر رساں پروگرام فورٹی نیٹ اور ایلیئن والٹ نامی سکیورٹی کمپنیوں نے ڈارک ویب یعنی غیرقانونی اشیا کی خریدوفروخت کیلئےبنائے گئے انٹرنیٹ پر دریافت کیے ہیں۔
رینسم ویئر کے خالق کا کہنا ہے کہ تاوان میں ملنے والی رقم وائرس کے خالق اور اسے استعمال کرنے والے میں برابر تقسیم کی جائے گی۔جب فورٹینٹ کے محققین نے اس ویب سائٹ پر خریدار بن کر رابطہ کیا تو جلد ہی انھیں اس وائرس کا نمونہ فراہم کر دیا گیا۔اس کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ اس میں اتنی بہتر انکرپشن استعمال نہیں کی گئی جیسی کہ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے کمپیوٹرز کو نشانہ بنانے والے رینسم ویئر میں کی جاتی ہے۔