Get Alerts

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی :پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے روایتی بیل بجا کر کاروبار کا آغاز کیا، جس کے بعد مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

ہنڈرڈ انڈیکس 700 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 1,22,903 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ یہ اضافہ اس وقت ہوا جب پچھلے کاروباری ہفتے کے آخری دن سٹاک مارکیٹ میں 1,949 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد انڈیکس 1,22,143 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ٹیگز: