Get Alerts

"اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ قومی اتحاد سے کرنا ہوگا"،ایرانی صدر

تہران :ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ اسرائیل کی جارحیت کا بھرپور اور متحد ہو کر مقابلہ کیا جائے۔ پارلیمنٹ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اختلافات کو ایک طرف رکھ کر پوری قوم کو یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، کیونکہ اسرائیل کی کارروائیاں نہ صرف مجرمانہ ہیں بلکہ نسل کشی کے مترادف ہیں۔

صدر نے واضح کیا کہ ایران کا ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم ملک جوہری توانائی اور تحقیق کے اپنے جائز حق کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے اس فتوے کو بھی یاد دلایا جس میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو مذہباً ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی اصل طاقت عوام اور قیادت کے درمیان یکجہتی ہے، اور یہی اتحاد اسرائیلی جارحیت کے خلاف مضبوط دفاع بن سکتا ہے۔

ٹیگز: