Get Alerts

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی فضائی حملے میں معمولی زخمی ہوئے تھے: ایرانی میڈیا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی فضائی حملے میں معمولی زخمی ہوئے تھے: ایرانی میڈیا

تہران :  ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی فضائی حملے میں معمولی زخمی ہو گئے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق یہ حملہ 16 جون کو تہران کے مغربی علاقے میں سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے دوران ہوا، جس میں صدر پزشکیان، پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف، عدلیہ کے سربراہ محسنی ایجیئی اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق حملے میں عمارت کے داخلی اور خارجی راستوں پر 6 میزائل یا بم داغے گئے تاکہ حکام کے نکلنے کے راستے بند کیے جا سکیں۔ دھماکوں کے باعث متاثرہ منزل کی بجلی منقطع ہو گئی، تاہم حکام ایمرجنسی راستے کے ذریعے محفوظ طور پر باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ اس دوران صدر پزشکیان کی ٹانگ میں معمولی زخم بھی آیا۔

فارس نیوز نے اس حملے کو بیروت میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانے والے ایک پرانے اسرائیلی منصوبے سے مماثلت دی ہے۔ ایرانی حکام نے داخلی جاسوسی کے امکان کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

چند روز قبل پاسدارانِ انقلاب کے سینئر کمانڈر محسن رضائی نے سرکاری ٹی وی پر اس حملے کی تصدیق کی اور بتایا کہ اسرائیل نے 6 مختلف مقامات پر حملے کیے، لیکن کسی کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا۔ صدر پزشکیان نے بھی ایک انٹرویو میں اسرائیل پر قتل کی کوشش کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ ناکام رہے۔

ٹیگز: